13 اگست، 2023، 4:51 PM

ادارہ تبلیغات اسلامی کے تحت محلہ اربعینی کی افتتاحی تقریب پیر کو ہوگی

ادارہ تبلیغات اسلامی کے تحت محلہ اربعینی کی افتتاحی تقریب پیر کو ہوگی

ادارہ تبلیغات اسلامی کے مختلف صوبوں اور شہروں میں متعین عہدیداروں کی موجودگی میں محلہ اربعینی کی افتتاحی تقریب ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق محلہ اربعینی کی افتتاحی تقریب پیر کے دن صبح نو بجے سے ساڑھے دس تک ہوگی جس میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے مختلف صوبوں اور شہروں میں مختلف شعبوں کے سربراہان، ثقافتی عہدیداران اور دیگر مسئولین ورچوئل شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ تبلیغات اسلامی کے نائب سربراہ حجت الاسلام روح اللہ حریزاوی، ثقافتی شعبے کے معاون حجت الاسلام رضا عزت زمانی اور ہدایت فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو حجت الاسلام سید ناصر میر محمدیان تقریب میں شرکت کریں گے۔ 

تقریب میں حجت الاسلام جوشقانیان، حجت الاسلام سید صادقی، حجت الاسلام مھکام، حجت الاسلام قنبریان، حجت الاسلام باباخانی، حجت الاسلام حاجتی اور آستان قدس رضوی کے نمائندے حجت الاسلام تکیہ ای اربعین کے حوالے سے اپنی آراء پیش کریں گے۔ 

تقریب میں شرکت کے خواہشمند حضرات مندرجہ ذیل ایڈریس کے ذریعے شرکت کرسکتے ہیں؛ 

http://aparat.com/taali_tv/live

News ID 1918385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha